21 اگست 2013 - 19:30

امریکی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 25 سالہ امریکی فوجی بریڈلے میننگ کو 35 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

ابنا: امریکی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 25 سالہ امریکی فوجی بریڈلے میننگ کو 35 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔  ایک ماہ کے ٹرائل کے بعد امریکی عدالت نے ملکی راز افشا کرنے اور دیگر الزامات میں گرفتار امریکی فوجی بریڈلے میننگ کو 35 سال قید کی سزا سنا دی ۔حکام کے مطابق ملزم کو اپیل کرنے کا اختیار حاصل ہے اور وہ پیرول پر رہائی کی درخواست دے سکتا ہے، میننگ کو 2010ء میں 7 لاکھ امریکی خفیہ دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

.......

/169